کھیل و کھلاڑی

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کو تبدیل کیے جانے کا امکان

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کو تبدیل کیے جانے کا امکان

نئی دہلی (آوازنیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سابق کرکٹر راجر بنی اگلے کرکٹ بورڈ کے صدر بن سکتے ہیں۔

وہ 1983 میں ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم میں شامل تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق67 سالہ راجر بنی اس وقت کرناٹکا کرکٹ کے صدر کے طور پر کام کررہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ، پاکستان کے 3 اہم بولرز باہر

مقامی میڈیا کے مطابق دو روز قبل سی سی آئی کے موجودہ اور سابق عہدیداروں کی اہم ملاقات ہوئی جس میں بورڈ میں ہونے والی آئندہ تبدیلیوں سے متعلق گفتگو کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق صدر، نائب صدر اور سیکریٹری سمیت دیگر عہدیداروں کے انتخاب کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کے انتخابات 18 اکتوبر کو ہوں گے۔

Saru Ganguly Will Be Replacing | Indian Cricket News in Urdu | Sourav Ganguly tenure as BCCI President to END?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: