کھیل و کھلاڑی
شاداب کے متبادل کے طور پر ہوبارٹ ہیوری کینز کا انگلش کرکٹر سے معاہدہ
کرکٹر شاداب خان پاکستان کی محدود اوورز کی سیریز کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے

سدنی (آواز نیوز) بگ بیش کی ٹیم ہوبارٹ ہیوری کینز نے شاداب خان کے متبادل کے طور پر انگلش کرکٹر سے معاہدہ کر لیا۔ہوبارٹ ہیوری کینز کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے زیک کرالی سے متبادل انٹرنیشنل پلیئر کے طور معاہدہ کیا ہے۔
بگ بیش لیگ کی ٹیم نے کہا کہ شاداب خان پاکستان کی محدود اوورز کی سیریز کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے۔ہوبارٹ ہیوری کینز کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی غیر موجودگی میں زیک کرالی انٹرنیشنل پلیئر ہوں گے۔
رنویر سنگھ کا امریکی گلوکار ایکون کے ہمراہ چھمک چھلو پر ڈانس،ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ پاکستان کے آصف علی اور فہیم اشرف بھی ہوبارٹ ہیوری کینز میں شامل ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بگ بیش لیگ کا 12 واں ایڈیشن 13دسمبر سے 4 فروری تک شیڈول ہے ،
بگ بیش لیگ کے میچز 17 وینیوز پر کھیلے جائیں گے، تین نئے وینیوز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔