کھیل و کھلاڑی
شادی پر سب کو بلاﺅں گا، شاہین آفریدی
لاہور (آواز نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنی شادی کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ فاسٹ بولر حارث رﺅف کے نکاح کے بعد آج کل سب کی نظریں شاہین آفریدی کی سینئر کرکٹر، بوم بوم لالا، شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ شادی پر جمی ہوئی ہیں۔
حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی شاہین آفریدی نے لاہور کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں میٹ اینڈ گریٹ پروگرام میں حصہ لیا اور اس دوران متعدد دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔
اس تقریب میں بھی شاہین آفریدی سے ان کی شادی کی تیاریوں سے متعلق سوال کیا گیا۔
حارث رﺅف کی بولنگ اسپیڈ پر شاداب خان کا دلچسپ تبصرہ
اس سوال کے جواب میں شاہین آفریدی کا مختصر سے جواب میں بتانا تھا کہ شادی میں ایک ماہ رہ گیا ہے، تیاریاں بہ اچھی چل رہی ہیں، انشااللہ اپنی شادی میں سب کو بلاﺅں گا۔