کھیل و کھلاڑی

حارث رﺅف کی بولنگ اسپیڈ پر شاداب خان کا دلچسپ تبصرہ

حارث رﺅف کی بولنگ اسپیڈ پر شاداب خان کا دلچسپ تبصرہ


لاہور ( آوازنیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن بولر شاداب خان نے فاسٹ بولر حارث رﺅف کی پریکٹس کے دوران بولنگ کی اسپیڈ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

حارث رﺅف نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر اپنی بولنگ پریکٹس کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ری ہیب کے بعد پہلی کِک۔حارث رﺅف کی اس ویڈیو کو دیکھ کر شاداب خان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہیری تم اس وقت میرے جتنی رفتار سے بولنگ کرا رہے ہو۔

شاداب خان نے حارث رﺅف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ماشا اللہ تمہیں دیکھ کر اچھا لگا، جلدی تم 150کی اسپیڈ پر آجاو گے انشا اللہ۔

واضح رہے کہ شاداب خان اور حارث رﺅف بہت اچھے دوست ہیں اور دونوں کو اکثر مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے دیکھا گیا ہے۔

حارث رف کی اہلیہ نے نکاح پر 6 لاکھ90ہزار روپے کا جوڑا پہنا

یاد رہے کہ حارث روف انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

Haris Rauf bowling speed News in Urdu | Cricket News in Urdu | Shadab, Babar, Shaheen Making Fun of Haris Rauf | Special Event | PCB | MA2T

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button