کھیل و کھلاڑی
حارث رف کی اہلیہ نے نکاح پر 6 لاکھ90ہزار روپے کا جوڑا پہنا

کراچی(آواز نیوز)پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رف گزشتہ روز اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
حارث رف اور ان کی اہلیہ مزنا مسعود نے نکاح کے روز سفید رنگ کے شیڈز کے ساتھ تیار عروسی ملبوسات کا انتخاب کیا۔
نکاح کے روز مزنا نے ڈیزائنر حسین ریحار کی تیار کردہ خوبصورت آئیوری رنگ کی آرگنزا کی پشواس کا انتخاب کیا جو سنہری رنگ کے ہاتھ کے خوبصورت اور نفیس کام کے ساتھ تیار کی گئی تھی۔
چند فنکاروں نے بھارت جا کرملک کو بدنام کیا :شان
مزنا کے عروسی لباس کی قیمت حسین ریحار کی ویب سائٹ پر 6 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے درج ہے۔