کھیل و کھلاڑی
”آپ ہمارے لیڈر ہو اور رہو گے “
حارث رﺅف نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق دل کی بات کہہ دی
لاہور (آواز نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بعد حارث رﺅف نے بھی کپتان بابر اعظم کے حق میں ٹوئٹ کردی۔
سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر حارث رﺅف نے بابر اعظم کے ہمراہ ماضی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمارے لیڈر ہو اور رہو گے ہمیشہ انشااللہ۔حارث رﺅف نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ سوچنا بھی منع ہے اور عزت کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ بابر اعظم ہمارا کپتان ہے اور رہے گا۔
بائیں ہاتھ کے بولر کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بابر اعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اور پہچان ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم سے 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد بابر اعظم کی کپتانی کے مستقبل کے حوالے سے باتیں کی جارہی ہیں۔