کھیل و کھلاڑی

شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ کے لیے فٹ ہیں،رمیز راجہ

فاسٹ بالر ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کچھ پریکٹس میچز بھی کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، چیئرمین پی سی بی

لاہور(آوازنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہاہے کہ شاہین شاہ آفریدی سے بات ہوئی ہے جو ورلڈ کپ کے لیے خود کو 110 فیصد فٹ محسوس کررہے ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں،

ڈاکٹرز نے بھی ویڈیو بھیجی تھی، فاسٹ بولر 90 فیصد فٹ ہیں۔انہوںنے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کچھ پریکٹس میچز بھی کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ گھٹنے کی انجریز بعض اوقات نازک ہوسکتی ہیں، اس حوالے سے ہماری گفتگو بھی ہوئی کہ اگر شاہین آفریدی مکمل فٹ نہیں ہوتے تو ان کو کھلانے کا رسک نہیں لیا جائے گا۔

Shaheen Shah Afridi Latest News in Urdu | Cricket Urdu News | Shaheen Afridi kay messages ka jawab dena bhool giya | Shahid Afridi | Game Set Match | SAMAA TV

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button