کھیل و کھلاڑی

وسیم اکرم کو محمد آصف کا کیریئر ختم ہونے پر افسوس

کراچی(آواز نیوز)پاکستان کی باصلاحیت فاسٹ باولرز کی نہ ختم ہونے والی سپلائی لائن نے عالمی کرکٹ میں بڑے فاسٹ بولرز متعارف کروائے جن میں سے کچھ لیجنڈز بن گئے ۔

جبکہ کچھ کیریئر کے ابتدا میں ہی مختلف وجوہات کا شکار ہوکر گمنامی کے اندھیروں میں کھو گئے۔

ان میں سے ایک جو بڑی بلندیوں پر پہنچے وہ وسیم اکرم تھے، اپنی بائیں ہاتھ کی رفتار سے وسیم اکرم نے حریف بلے بازوں کو مسحور کر دیا۔ 104 ٹیسٹ میں انہوں نے 414 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 356 ون ڈے میچوں میں 502 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے وقار یونس کے ساتھ ایک مہلک فاسٹ باولنگ جوڑی بھی بنائی اور پاکستان کرکٹ کو کئی یادگار لمحات دیے۔ اب وسیم اکرم نے یوٹیوب کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی محمد آصف کی تعریف کرتا ہے،

اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹیلنٹ ضائع ہوا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ ہم نے محمد آصف جیسا باولر طویل عرصے بعد دیکھا تھا کہ جو گیند کو دونوں طرف سوئنگ کر سکتا تھا۔

ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ

لیکن جس طرح محمد آصف کا کیریئر تباہ ہوا وہ ہم سب کے لیے بہت بدقسمتی کی بات ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ محمد آصف چھوٹا تھا، ان سے کم عمری میں بڑی غلطی ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ محمد آصف نے پاکستان کے لیے صرف 23ٹیسٹ کھیلے اور 106 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 38 ون ڈے

بھی کھیلے اور 46 وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم 2010میں ایک ٹیسٹ میچ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے الزام کے بعد ان کا کیریئر ختم ہو گیا

Wasim Akram regrets the end of Muhammad Asif’s career | Cricketer Muhammad Asif The Lost Cricketer Unrevealed Facts | Muhammad Asif | Cricketer

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button