کھیل و کھلاڑی

یاسر شاہ نے شین وارن کی بال آف سنچری کی یاد تازہ کردی

لاہور(آواز نیوز) یاسر شاہ نے شین وارن کی بال آف سنچری کی یاد تازہ کردی۔گال ٹیسٹ میں کم بیک کرنے والے لیگ اسپنر نےپچ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی گھومتی گیندیں کرائیں،

پاکستانی بولرز کے سامنے دیوار بنے رہنے والے کوشل مینڈس کو یاسر شاہ کی ایک گیند لیگ سے باہر پڑنے کے بعد اتنی اسپن ہوئی کہ آف اسٹمپ اڑاگئی،

دنیا کا کوئی بھی بیٹر ہوتا شاید اسے سمجھنے میں ناکام رہتا۔کوشل مینڈس نے کرکٹ کی کتاب کے مطابق تکنیکی طور پر گیند کو کھیلنے میں کوئی غلطی نہیں کی مگر ٹرن نے لاجواب کردیا،

مبصرین اس گیند کا موازنہ شین وارن کی بال آف سنچری سے کرتے رہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر بھی صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے یاسر شاہ کی صلاحیتوں کو سراہا۔

شاہین آفریدی پہلے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار

یاد رہے کہ 4جون 1993میں شین وارن نے مائیک گیٹنگ کو جس گیند پر آﺅٹ کیا اسے ”بال آف سنچری“ قرار دیا گیا تھا۔

Yasir Shah latest news in urdu Sport News in Urdu | Kiya Yasir Shah come back kar sakenge – Shahid Afridi – SAMAATV – 15 July 2022

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button