شوبز

عادل درانی کی شادی پبلسٹی اسٹنٹ ہے، راکھی کا الزام

ممبئی (آواز نیوز) بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر عادل درانی کی دوسری شادی پر خاموشی توڑ دی۔

راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے 3 مارچ کو بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 12 کی مدمقابل سومی خان کے ساتھ دوسری شادی کی جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

اداکارہ تاپسی پنو نے شاہ رخ خان کو حقیقی جینٹلمین قرار دے دیا

عادل درانی کی دوسری شادی کی خبر پر اب ان کی سابقہ اہلیہ راکھی ساونت کا بھی بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے اس شادی کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا ہے۔

راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاں یہ سچ ہے، عادل نے شادی کرلی، انہوں نے سومی خان سے کورٹ میرج کی ہے اور ان کے پاس کورٹ میرج کا سرٹیفکیٹ بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عادل درانی اور سومی خان نے عوامی توجہ حاصل کرنے اور خبروں میں آنے کے لیے شادی کی ہے، وہ بھی بہت جلد پونم پانڈے کی طرح اپنی ویڈیوز ریلیز کرکے بتائیں گے کہ یہ سب ڈرامہ تھا۔

Adil Durrani’s News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Rakhi Sawant on Adil Khan Durrani’s marriage with Somi Khan: It might be another publicity stunt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button