شوبز

اداکارہ تاپسی پنو نے شاہ رخ خان کو حقیقی جینٹلمین قرار دے دیا

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کو حقیقی جینٹلمین قرار دے دیا۔

انکا کہنا تھا کہ فلم ڈنکی کے دوران ان سے گلے ملنا بڑا تحفہ تھا۔ یاد رہے کہ 36 سالہ تاپسی پنو حال ہی میں فلمساز راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان کے مقابل پرفارم کیا تھا۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے فلم ڈنکی میں ساتھی اداکارہ شاہ رخ خان کا ذکر نہایت عزت و احترام کے ساتھ کیا۔ وہ اس فلم کی کامیابی پر بھی بہت خوش اور نازاں ہیں۔

ویب سیریز ”ہیرا منڈی“ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو گیا

تاپسی نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انھیں ایک ایسا کردار ملا جس میں کوئی شو پیس کردار نہیں تھا۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں کہ اگر شو پیس جیسا کردار دیتے تو میں منع کر دیتی، ایک سین والا کردار بھی دیتے تو میں کرتی۔

انکا کہنا تھا کہ جس قسم کے ہدایتکار اور کاسٹ تھی انہیں دیکھ کر تو کوئی بھی ہوتا وہ کردار کےلئے تیار ہوجاتا۔

Showbiz News in Urdu.Taapsee Pannu news in urdu.Shah Rukh Khan ने Taapsee Pannu को बड़ी ऐक्टर कहकर अचंभे में डाल दिया | GITN | Lallantop Cinema

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button