شوبز

فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کیلئے بھائیوں سے مدد نہیں لی: ادیتیہ رائے کپور

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار ادیتیہ رائے کپور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لیے اپنے بھائیوں سے مدد نہیں لی۔بھارتی فلم انڈسٹری میں ایسے بہت سے باصلاحیت اداکار ہیں جنہیں اقربا پروری کی پیداوار کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ادیتیہ رائے کپور کا شمار بھی ایسے ہی اداکاروں میں ہوتا ہے کیونکہ ان کے بڑے بھائی سدھارتھ رائے کپور بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار ہیں۔

اس حوالے سے ادیتیہ رائے کپور نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگ جانتے ہیں

کہ میں نے فلم انڈسٹری میں اپنا راستہ خود بنایا ہے، میں نے ایسی فلموں میں بطور معاون اداکار کام کر کے اپنے کیریئر کا ا ٓغاز کیا جن میں میرے بھائی شامل نہیں تھے۔

اداکارہ سارہ خان اور عمران اشرف ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

انہوں نے بتایا کہ میری جدوجہد کا سفر عوام کے سامنے ہے، لوگوں نے خود میرے کیریئر کو آہستہ آہستہ ترقی کرتے دیکھا ہے جب میں نے فلم میں اپنا پہلا مرکزی کردار ادا کیا تو اس سے پہلے میں 3 معاون کردار ادا کر چکا تھا۔

اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ یہ سفر لوگوں کو یہ بات سمجھانے کے لیے کافی ہے کہ میں نے اپنا کیریئر بنانے کے لیے اپنی فیملی سے مدد نہیں لی

Aditya Roy Kapur News in Urdu | Bollywood News in Urdu. ‘Didn’t Go On Set For 2 Years, Don’t Remember Anything’ | Aditya Roy Kapur On Worst Phase Of Life

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button