شوبز

عدنان صدیقی مر گیا؟

عدنان صدیقی کی اپنے انتقال کی خبروں کی تردید

کراچی(آواز نیوز) اداکار عدنان صدیقی نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی۔اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کسی غیرمعروف یوٹیوب چینل پر ان کے انتقال کی خبر دی گئی تھی۔

یہ ویڈیو دکھانے کے بعد عدنان صدیقی نے طنزیہ انداز میں اپنے بارے میں کہا کہ بہت اچھے آدمی تھے، اللہ انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے، ان کے دوستوں کو خوش و آباد رکھے۔

پھر عدنان صدیقی افسوس کرتے ہوئے بولے بھائیوں میں اس پر کیا کہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں، اللہ کا شکر ہے ابھی تک جوں کا توں ہوں اور لائیو ہوں، پتہ نہیں کس نے یہ خبر پھیلا دی ہے۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پریشان مت ہوں، مرنا تو برحق ہے، مگر ابھی کچھ دن باقی ہیں، آپ سب لوگ خوش و آباد رہیں اور زندگی سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔

جوان کی کامیابی،کنگنا نے شاہ رخ کو دیوتا قرار دے دیا

ساتھ ہی عدنان صدیقی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ جو لوگ صحافت اور بریکنگ نیوز کے نام پر میرے انتقال کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، اگلی مرتبہ یہ خبر دینے سے پہلے مجھے موقع ضرور دیے گا کہ میں خود آپ کے اسٹوڈیوز آکر اپنی موت کی تصدیق کروں گا اور اپنے تاثراتی کلمات بھی تحریر کروں گا۔ آپ کی غیر ذمہ دارانہ صحافت بھی تو بے عیب نظر آنا چاہیے۔

Adnan Siddiqui Death News in Urdu | Showbiz News in Urdu | Adnan Siddique’s Reaction On fake news Of his Death #adnansiddique

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button