شوبز

جوان کی کامیابی،کنگنا نے شاہ رخ کو دیوتا قرار دے دیا

فلم جوان کی کامیابی پر کنگنا رناوت نے شاہ ر خ کو دیوتا قرار دے دیا۔

ممبئی(آواز نیوز) فلم جوان کی کامیابی پر کنگنا رناوت نے شاہ ر خ کو دیوتا قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر پوسٹ میں کنگنا رناوت نے کہا کہ شاہ رخ حقیقی زندگی کے بھی سپر ہیرو ہیں،90 کی دہائی میں رومینٹک ہیرو سے لے کر 60سال کی عمر تک انہوں نے جو جدوجہد کی وہ مثالی ہے۔

کنگنا رناوت نے کہا مجھے وہ وقت یاد ہے جب لوگ لکھتے تھے شاہ رخ ختم ہوگیا،ان کی فلموں سے متعلق چوائس کا مذاق اڑایا کرتے تھے، شاہ رخ کی جدوجہد ان تمام آرٹسٹوں کے لئے مثال ہے جو کامیابی انجوائے کررہے ہیں مگر آنے والے وقت کے لئے تیار نہیں۔

عالیہ بھٹ اور ایشا امبانی بزنس پارٹنر بن گئیں

اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ وہ دیوتا ہیں جس کی ہندی سینماء کو ضرورت ہے، ان کی محنت، ہمت اور انکسار کو سلام کرتی ہوں۔

Shah Rrukh and Kangana News | Showbiz News in Urdu.بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم جوان ‘ کے گانے نے سوشل میڈیا پرنئے ریکارڈ قائم کردئیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button