شوبز

جسم پر ٹیٹوز اور عمرہ

پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے والد کے ہمراہ ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں

جسم پر ٹیٹوز اور عمرہ ،سوشل میڈیا صارف نے آئمہ بیگ پر سوال اٹھا دیا۔

لاہور(آوازنیوز)آئمہ بیگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں اور کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ ربیع الاول اب تک کی میری زندگی کا سب سے پر امن وقت رہا ہے

میرے حالیہ چند دنوں کی کچھ جھلکیاں ہیں، میرے یہاں دو دن اور کچھ کام باقی رہ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ تب تک میں اپنا فون چارج رکھوں گی اور مکہ سے کچھ اور خوبصورت نظارے شیئر کرتی رہوں گی۔

حال ہی میں آئمہ بیگ پر ایک برطانوی ماڈل طلولہ کی جانب سے لگائے جانے والے سنگین الزامات اور منگیتر شہباز شگری سے منگنی توڑنے اور دھوکا دینے پر آئمہ بیگ کو عمرہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آج میں کافی بے چین ہوں، پریانکا چوپڑا

ایک مداح نے پوسٹ کے کمنٹ باکس میں آئمہ کو جسم پر ٹیٹو ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔مداح کا پوچھنا ہے کہ اچھا لگا آپ کو یہاں دیکھ کر، مجھے غلط مت سمجھیں بس ایک سادہ سا سوال پوچھا ہے، آپ کے جسم پر ٹیٹوز بنے ہوئے ہیں، ٹیٹوز کے ساتھ تو نماز تک نہیں ہوتی اور آپ نے عمرہ کیسے کر لیا ہے؟

آئمہ بیگ نے جواب میں لکھا کہ اس کا بہت سادہ سا جواب ہے، وہ اللّٰہ ہے جس نے مجھے یہاں بلایا ہے۔

Aima Baig Umrah Latest News | Showbiz News in Urdu | aima baig criticized by fans performing umrah with tattoos | Aima baig umrah pics| Showbiz stories

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button