ایشوریہ رائے نے امیتابھ بچن کا گھر چھوڑ دیا، علیحدگی کا امکان
ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ کے مقبول جوڑے ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کے درمیان علیحدگی کی خبروں کے دوران ایشوریہ کے گھر چھوڑ کرجانے کی خبرسامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریہ رائے نے امیتابھ بچن کا گھر چھوڑ دیا ہے، ممکن ہے کہ بہت جلد یہ جوڑا اپنی راہیں جدا کرلے گا۔ابھیشک اور ایشوریہ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر وائرل تھیں۔
800 کروڑ کا بزنس، ”انیمل“ نے ”پٹھان“ کو بین الاقوامی سطح پر پیچھے چھوڑ دیا
تاہم جوڑے کو کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم ’دی آرچیز‘ کے پریمیئر پر دیکھا گیا تھا۔تاہم پوری فیملی کو فلم کے پریمیئر پر ایک ساتھ دیکھنے کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئی تھیں۔
اس کے بعد چند روز قبل امیتابھ بچن نے بہو ایشوریہ رائے کو سوشل میڈیا سے اِن فالو کردیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر قیاس آرائیاں دیکھنے میں آئیں۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے 2007 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے، 2011 میں ان کے ہاں بیٹی آرادھیا کی پیدائش ہوئی تھی۔