شوبز

800 کروڑ کا بزنس، ”انیمل“ نے ”پٹھان“ کو بین الاقوامی سطح پر پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ سپرسٹار رنبیر کپور کی ایکشن فلم ”انیمل“ نے آسٹریلیا اور کینیڈا میں میگا سٹار شاہ رخ خان کی بلاک دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی رنبیر کپور کی سپرہٹ فلم ”انیمل“ نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 800 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے، اس سنگِ میل کے عبور کے ساتھ ”انیمل“ 800 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ باکس آفس پر راج کرتے ہوئے فلم ”انیمل“ نے ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے، فلمی تجزیہ کار کے مطابق رنبیر کپور کی ”انیمل“ اب شاہ رخ خان کی ”پٹھان“ کو پیچھے چھوڑ کر کینیڈا اور آسٹریلیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی ہے۔

بلاتعطل اچھی فلمیں بننے سے انڈسٹری کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی:ہمایوں سعید

یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ”انیمل“ نہ صرف امریکا بلکہ کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔

فلم ”انیمل“ میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول، رشمیکا مندانا اور ترپتی دمری سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا جبکہ اس فلم کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیا گیا تھا۔

”انیمل“ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے، اس کے علاوہ انیل کپور ”انیمل“ میں رنبیر کپور کے والد کے کردار میں نظر آئے۔

Animal Surpassed Pathan Internationally.Showbies News in Urdu.800 crore business, "Animal” surpassed "Pathan” internationally.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button