شوبز

اکشے کمار کی پرانی ویڈیو نے سلمان خان کے دل کو چھولیا، جذباتی ہوگئے

ممبئی (آواز نیوز) اکشے کمار کی پرانی ویڈیو نے بالی ووڈ سٹارسلمان خان کے دل کو چھولیا اور وہ جذباتی ہوگئے۔سلمان خان نے ویڈیو دیکھنے کے بعد جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

جس میں اکشے کمار کے لیے محبت بھرے الفاظ کہے۔سلمان خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز پر ایک کلپ پوسٹ کیا جس کے کیپشن میں کہا کہ مجھے ابھی ایسی چیز ملی، جسے میں نے آپ کے ساتھ شیئر کرنے سے متعلق سوچا۔

انہوں نے کہا کہ اکشے کمار، اللہ تم کو خوش رکھے، واقعی حیرت ہوئی یہ دیکھ کر اور اچھا بھی لگا، آپ صحتمند رہیں، کام کریں اور خدا ہمیشہ آپ کے ساتھ ہو۔

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

اکشے کمار نے سلمان خان کی پوسٹ کو اپنے انسٹاگرام پر ری شیئر کیا اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت اچھا لگا، آپ چمکتے رہیں۔

Akshay Kumar News in Urdu | Bollywood News in Urdu | After See Akshay Kumar’s Emotional Video Salman Khan Send Heart Touching Message For Akshay

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button