شوبز

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

ممبئی(آواز نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز کے ایل راہول اور سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی کی شادی کی تاریخیں منظر عام پر آگئیں۔کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں اور جوڑے کی شادی کی افواہیں ہر چند ماہ بعد سامنے آتی رہتی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ جوڑی آئندہ برس جنوری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائے گی۔پنک ولا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کرکٹر کے انتہائی قریب ذرائع نے بتایا کہ اتھیا اور راہول جنوری کے آخری دنوں میں شادی کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی شادی کی تقریبات 21 سے 23 جنوری تک ہوں گی، شادی کھنڈالا میں واقع سنیل شیٹی کے بنگلے پر ہو گی۔

گروپ 77 وزرا خارجہ کانفرنس کی صدارت کریں گے

اطلاعات کے مطابق دونوں خاندانوں کی جانب سے شادی کی تیاریاں جاری ہیں، شادی کی تقریب میں دوستوں، رشتہ داروں کے ساتھ شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

Athiya Shetty and Kl Rahul Marriage | Bollywood News in Urdu | Kl Rahul- Athiya Shetty Wedding Date Finally Disclosed.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button