شوبز

اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی آنے والی فلم’ ’سیلفی“ کا ٹریلر جاری

کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی” سیلفی“ 24 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی(آواز نیوز) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی آنے والی فلم ’سیلفی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

راج مہتا کی ہدایتکاری میں بننے والی کامیڈی ڈرامہ فلم ’سیلفی‘ ملیالم زبان کے کامیڈی ڈرامہ ڈرائیونگ لائسنس کا ریمیک ہے جس کی کہانی ایک سپر اسٹار اور اس کے دیوانے پولیس مداح کے گرد گھومتی ہے۔

مداح سپراسٹار کے ساتھ سیلفی لینے کیلئے خوب جتن کرتا ہے تاہم سیلفی نہ ملنے پر اداکار سے بدلہ لیتا ہے اور اسے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے خود آفس آنے پر مجبور کرتا ہے۔

بشن کمار نے مہنگے معاوضے مانگنے والے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا

فلم میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی مرکزی کردار کریں گے جبکہ اداکارہ نصرت بھروچا اور ڈیانا پینٹی بھی شامل ہوں گی۔کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی سیلفی 24 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

یاد رہے کہ اکشے اور عمران ہاشمی کی اس جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور وہ فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Akshy Kumar,Imran Hashmi News in Urdu | Bollywood News Urdu.https://www.youtube.com/watch?v=lS1KScfdr70

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: