صبورعلی رنگ گورا کرنے کیلئے وائٹننگ انجیکشن نہیں لگواتی:صبور علی

کراچی (آواز نیوز) پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے وائٹننگ انجیکشن لگوائے ہوتے تو بڑے بڑے ڈرامے کر رہی ہوتیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا جس کہا کہ اگر میں نے وائٹننگ انجیکشن لگوائے ہوتے تو میں اب تک گوری ہو چکی ہوتی اور کئی چینلز پر بڑے بڑے ڈرامے کر رہی ہوتی لہٰذا ایسا کچھ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایسی چیز ہے جو انسان کو گورا کر سکے ‘۔
دیپیکا پڈوکون فیفا ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کریں گی
پاکستان شوبز انڈسٹری میں گورے رنگ کو اہمیت دینے کے کلچر کے حوالے سے صبور کا کہنا تھا کہ یہ چیزیں کسی حد تک انڈسٹری میں موجود تھیں کیوں کہ مجھے بھی کئی ڈراموں میں شوٹ کو پریویو کرنے کے بعد ری شوٹ کروایا گیا اور کہا گیا کہ گوری بیس لگا کر سین دوبارہ شوٹ کروائیں۔
صبور علی نے بتایا کہ اس وقت تو ہم مان جاتے تھے لیکن اگر اب ایسا کہا جائے تو یہی جواب دیتے ہیں کہ ’ایسا ہی ہے آپ نے لینا ہے تو لیں ورنہ آپ کی مرضی ہے۔