دیپیکا پڈوکون فیفا ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کریں گی
دوحہ، بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ دیپیکا پڈوکون قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ٹرافی کی رونمائی کریں گی

دوحہ (آواز نیوز) بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ دیپیکا پڈوکون قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ٹرافی کی رونمائی کریں گی۔ ٹرافی کی رونمائی 18 دسمبر کو ورلڈ کپ فائنل سے قبل کی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا فٹبال ورلڈکپ میں ٹرافی کی رونمائی کرنے والی پہلی اداکارہ ہوں گی۔رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے جلد ہی قطر روانہ ہوں گی تاہم اس وقت قطر میں فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل کے مقابلے جاری ہیں۔
سجل علی کی ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نورا فتحی نے قطر میں فیفا فین فیسٹ کے ایک پروگرام میں پرفارم کیا تھا جس میں انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کے ترانے لائٹ دی اسکائی پر شاندار رقص کرکے دھوم مچادی تھی۔
خیال رہے کہ دیپیکا رواں سال 75 ویں کانز فلم فیسٹول میں بھی بھارت کی نمائندگی کرچکی ہیں اور فیسٹیول میں جیوری ممبر تھیں۔