شوبز

عالیہ بھٹ کو براہمسترا میں کمزور اداکاری پر تنقید کا سامنا

واضح رہے کہ فلم براہمسترا نے پہلے دس دنوں میں ہی 360 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے

ممبئی(آوازنیوز)معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو فلم براہمسترا میں کمزور اداکاری پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔فلمی شائقین کا کہنا ہے کہ گنگو بائی میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے جان ڈال دینے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم براہمسترا میں انتہائی غیر سنجیدہ اداکاری کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز میں مختلف لڑکیاں عالیہ بھٹ کا مذاق اڑا رہی ہیں۔ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی لڑکی عالیہ بھٹ کی براہمسترا میں اداکاری کا مذاق اور نقل اتار رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق فلم میں سوائے چیخنے چلانے یا سنسنی پھیلانے کے عالیہ بھٹ کا بطور ایشا کوئی خاص کردار نہیں ہے ۔

سجل علی نے شاہد کپور کو ’کیوٹ‘ قرار دیدیا

عالیہ بھٹ کو بار بار مرکزی کردار شیوا (رنبیر کپور کی جانب سے نبھایا گیا کردار)کا نام دہرانے پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ فلم براہمسترا نے پہلے دس دنوں میں ہی 360 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔

Alia Bhatt News in Urdu | Bollywood News in Urdu | When stakes are high, you have to work hard’ – BBC URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: