شوبز

بغیر اجازت امیتابھ بچن کا نام، تصویر اور آواز استعمال کرنے پر پابندی عائد

ممبئی (آوازنیوز) بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا نام، تصویر اور آواز بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کے وکیل کی جانب سے دلی ہائیکورٹ میں پبلسٹی رائٹس کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔

امیتابھ بچن کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ موبائل ایپلی کیشن ڈویلپرز میگا اسٹار کا نام استعمال کر کے لاٹریز کا اعلان کرتے ہیں اور کچھ لوگ امیتابھ کی تصاویر والی ٹی شرٹس بھی فروخت کر رہے ہیں۔

پھپھو کرینہ کپور خان جذباتی ہو گئیں

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ امیتابھ بچن ایک سپر اسٹار ہیں اور درخواست گزار کا نام، تصویر اور آواز استعمال کر کے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے اور بغیر کسی اجازت کے اپنی پراڈکٹس اور سروسز کی تشہیر کے لیے استعمال کر سکتے ہیں لہذا عدالت درخواست گزار کے حق میں فیصلہ سناتی ہے۔

Amitabh Bachchan Latest News in Urdu | Bollywood News Urdu | Can’t Use Amitabh Bachchan’s Name, Voice, Photo Without Permission: Court

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button