شوبز

امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ والد نے برادری سے باہر شادی کی جس پر ان کی بہت مخالفت ہوئی

برادری سے باہر شادی کرنے پر والد کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا،

امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ والد نے برادری سے باہر شادی کی جس پر ان کی بہت مخالفت ہوئی

برادری سے باہر شادی کرنے پر والد کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا، امیتابھ بچن ممبئی (این این آئی)لیجنڈ ادکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ والد نے برادری سے باہر شادی کی جس پر ان کی بہت مخالفت ہوئی تھی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سروجنی نائیڈو نے برادری سے باہر شادی کرنے پر بھی والد کی حمایت کی تھی۔انہوںنے کہاکہ سروجنی نائیڈو میرے والد ہرونش رائے بچن کی بڑی مداح تھیں،

پریتی زنٹا کے سسر چل بسے

والد نے ذات سے باہر شادی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ والدہ کا تعلق سکھ گھرانے سے تھا، اس وقت ہم الہ آباد میں رہتے تھے اور اپنی ذات سے باہر شادی کو گناہ سمجھا جاتا تھا۔امیتابھ بچن نے بتایا کہ اس زمانے میں جب میرے والد، والدہ کو لے کر الہ آباد آئے تو لوگوں نے ان کی بہت مخالفت کی، سروجنی نائیڈو پہلی شخصیت تھیں

جنہوں نے والد کو دلاسا دیا اور انہیں جواہر لعل نہرو سے بھی ملوایا جو الہ آباد میں ہی مقیم تھے۔انہوںنے کہاکہ میں 1942 کی بات کر رہا ہوں، والد کا تعلق اتر پردیش سے جبکہ والدہ سکھ گھرانے سے تھیں،

دونوں خاندانوں نے کچھ عرصے اس شادی کی مخالفت کی لیکن بعد میں آمادہ ہوگئے اور رشتے جڑ گئے۔

Amitabh Bachchan News in Urdu | Bollywood News in Urdu | Father’s Day Special: Amitabh Bachchan Reminisces His Father

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button