شوبز

ارباز خان نے سپرہٹ فلم کھلاری چھوڑنے کی وجہ بتا دی

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ اداکار ارباز خان کو 1992 کی سپر ہٹ فلم کھلاڑی میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن وہ اس میں کام نہ کرسکے، جسکی انہوں نے وجہ بھی بتادی۔

ارباز خان نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم دراڑ سے کی جس میں انہوں نے ایک ولن کا کردار نبھایا۔

تاہم ان سے متعلق دلچسپ بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ انہیں اس فلم سے پہلے اکشے کمار کی سپر ہٹ فلم کھلاڑی میں کام کی پیشکش ہوئی تھی۔

ہیما مالنی نے اپنی بیٹی ایشا دیول کی طلاق کی حمایت کردی

اپنے تازہ انٹرویو کے دوران ارباز خان کا کہنا تھا میں نے فلم کھلاڑی سے قبل ایک اور فلم کو سائن کرلیا تھا، مجھے فلم کھلاڑی میں اکشے کمار کے ہی کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ انکی سائن کی ہوئی پہلی فلم بھی نہ بن سکی، جبکہ انکے ہاتھ سے فلم کھلاڑی بھی نکل گئی۔

Arbaaz Khan News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Shura Khan Malaika Arora, Arbaaz Khan .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button