شوبز

عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ، اداکارہ نے حسن کے جلوے بکھیر دئیے

لاہور(آواز نیوز) پاکستانی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے ایک دلکش پری کی مانند تیار ہو کر ہر جانب اپنے حسن کے جلوے بکھیر دئیے۔حال ہی میں عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک برانڈ شوٹ کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ پری مانند دکھائی دے رہی ہیں۔

عائزہ نے سر پر دوپٹہ لے رکھا ہے، اپنے لک کو مزید دلکش بنانے کیلئے انہوں نے گلے میں نگوں کا ہلکا ہار، کانوں میں چھوٹے بندے اور ہاتھوں میں انگوٹھیاں پہنی ہوئی ہیں۔مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے ہلکی سرمئی میکسی زیب تن کی ہے جس پر بے شمار نگ لگے ہوئے ہیں جبکہ آستین، میکسی کے اوپری حصے اور نیچے فال پر گلابی اور نیلا کام بنا ہوا ہے۔

میرے شوہر بلال شاہ کو اغوا کرلیا گیا: حریم شاہ کا دعوی

سوشل میڈیا صارفین اس حسین لک کو باخوبی اپنانے والی عائزہ خان کی بے انتہا تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں اور ان کو "پری”، "دیسی سنڈریلا” ، "خوابوں کی ملکہ” جیسے القاب سے نوازتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Ayeza Khan New Photoshoot News | Showbiz News in Urdu | عائزہ خان اور دانش تیمور کا تازہ ترین فوٹو شوٹ| Heer Ranjha – Unstitched Formal Collection’23.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button