شوبز

میرے شوہر بلال شاہ کو اغوا کرلیا گیا: حریم شاہ کا دعوی

میرے شوہر کا کسی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، شوہر کی بازیابی کے لیے کورٹ میں پٹیشن بھی جمع کروا دی ہے،ویڈیو بیان

کراچی (آواز نیوز) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے شوہر بلال شاہ کو کراچی سے اغوا کرلیا گیا ہے۔ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے کہا کہ بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے۔

وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا۔ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ اغوا کے عینی شاہدین کے مطابق کچھ افراد ڈالے میں آئے تھے اور میرے شوہر کو اٹھا کر لے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں پتہ میرے شوہر بلال شاہ کے اغوا میں کون لوگ ملوث ہیں؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے میرے شوہر کو بازیاب کروایا جائے۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کا کسی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، شوہر کی بازیابی کے لیے کورٹ میں پٹیشن بھی جمع کروا دی ہے۔

امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ والد نے برادری سے باہر شادی کی جس پر ان کی بہت مخالفت ہوئی

ذرائع کے مطابق بلال شاہ سے حریم شاہ کے ٹوئٹر اکا ﺅ نٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ متنازعہ باتیں پھیلانے والا اکا ﺅ نٹ میرا نہیں، پتہ نہیں کون چلا رہا ہے۔

Hareem Shah Husband Kidnapped News | Urdu Showbiz News | Hareem Shah Shocking Video Statement After Her Husband Kidnapped | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button