شوبز

ایمن سلیم کے انسٹا فالوورز کی تعداد 1 ملین ہوگئی

لاہور(آواز نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ایمن سلیم کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1 ملین ہوگئی ہے۔اداکارہ نے مداحوں کی جانب سے ملنے والی بے انتہا محبت کا شکریہ اداکرنے کے لیے اپنے انسٹا اکاﺅنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔اس خصوصی پوسٹ میں ایمن سلیم کی ایک خوبصورت تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔

جس میں وہ کافی خوش نظر آرہی ہیں اور ان کے ہاتھ میں غالباََ کاٹن کینڈی ہے۔اُنہوں نےاس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ’دس لاکھ سے زیادہ شکریہ‘۔

دوسری جانب گزشتہ روز سے ایمن سلیم ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈز کاحصّہ بھی بنی ہوئی ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1 ملین ہونے پر مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔

ملائیکہ اروڑا کار حادثے میں مرتے مرتے بچ گئی

اس کے علاوہ ٹوئٹر پر ان مداحوں کی جانب سے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے کہ ایمن سلیم اور ان کے ساتھی اداکار ارسلان نصیر کے انسٹا فالوورز کی تعداد برابر ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ ابھی کچھ دنوں پہلے ہی اداکار ارسلان نصیر کے انسٹا فالوورز کی تعداد 1 ملین ہوئی ہے۔

Ayman Saleem has 1 million Insta followers Vidoe

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button