شوبز

ایمن سلیم اپنے نکاح کی ویڈیو شیئر کرکے مشکل میں پھنس گئیں

لاہور(آواز نیوز)حال ہی میں پیا گھر سدھارنے والی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم کو اپنے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا ہڑ گیا۔جہاں ایمن سلیم دلہن بن کر نہایت حسین اور اپنے دولہے کو پا کر جذباتی نظر آ رہی تھیں، وہیں انہیں کچھ غیر روایتی رسموں کو اپنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایمن سلیم کی جانب سے اپنے نکاح کی خوبصورت تصویریں شیئرکیے جانے کے بعد اب جذباتی اور دل کو چھو لینے والے لمحات شیئر کیے گئے ہیں۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں ایمن سلیم کو کبھی جذبات میں بہہ کر روتے ہوئے تو کبھی ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایمن سلیم کے نکاح کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ نکاح کے بعد اپنے دولہا سے مل رہی ہیں۔

وینا ملک کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

اس دوران ایمن سلیم کے چہرے پر غیر یقینی کے سے تاثرات بھی عیاں ہیں جبکہ کبھی وہ اپنی قسمت پر رشک کرتی نظر آرہی ہیں۔

اس ویڈیو میں جہاں ایمن سلیم کی خوبصورتی کی تعریفیں، نئے جوڑے کو دعائیں اور اِن کے مستقبل کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں انہیں اپنے دولہے کی جانب سے پھولوں کا ہار پہننے اور پہنانے پر سخت تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

نیٹیزنز کا کہنا ہے کہ ایمن سلیم نے یہ ہندوو¿ں والی رسم ادا کی ہے جس پر انہیں شرم آنے چاہیے۔دوسری جانب ایمن سلیم نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر خوبصورت ساڑھی پہنے ہوئے چند نئی تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔

اِن تصویروں سے متعلق سوشل میڈیا پیجز کا دعویٰ ہے کہ ایمن سلیم کا نکاح بھی ہوگیا ہے۔

Ayman Salim Her Marriage Video.Showbiz News in Urdu.Aymen Saleem Nikkah Official Video | Aymen Saleem Emotional Nikkah Ceremony.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button