شوبز
”بے شرم رنگ“ گانے میں دیپیکا کی جگہ یوگی ناتھ کی تصویر لگانے پر مقدمہ درج
لکھنو(آواز نیوز) شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ میں دیپیکا پڈوکون کی جگہ یوپی سی ایم یوگی ادیتیہ ناتھ کی تصویر لگانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک جعلی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی اداکارہ کی یوپی کے چیف منسٹر کی تصویر لگی ہوئی ہے۔ فلم ’پٹھان‘ کے کو پہلے گانے کی ریلیز کے ساتھ ہی شدید تنقید کا سامنا ہے۔
دیپیکا کے زعفرانی لباس کو لوگ ہندو عقائد کی توہین قرار دے رہے ہیں۔ لکھنو سائبر سیل نے نامعلوم افراد کے خلاف فوٹو شاپ تصویر پھیلانے پر مقدمہ درج کیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہے۔
اے آر رحمان اور رجنی کانت کی سیلفیز وائرل
تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے اس کو قابل اعتراض اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔