شوبز

غزل شاہ نے ”برکھا بیوٹی سیلون و انسٹیٹیوٹ“ کی پانچویں برانچ بنالی۔

ملتان روڈ پر واقع اس برانچ میں غریب اور مستحق عورتوں و بچیوں کو بیوٹیشن کی مفت تعلیم دی جائیگی۔غزل شاہ

لاہور(ملک آصف شہزاد)معروف بیوٹیشن،اداکارہ،ماڈل و گلوکارہ غزل شاہ نے ”برکھابیوٹی سیلون و انسٹیٹیوٹ“ کی پانچویں برانچ بنالی۔تفصیلات کے مطابق اس برانچ کا افتتاح ملتان روڈ نوانکوٹ میں کیا گیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے غزل شاہ نے بتایاکہ الحمد اللہ آج ہم نے ”برکھابیوٹی سیلون و انسٹیٹیوٹ“ کی پانچویں برانچ بنالی ہے اس نئی برانچ میں اہل علاقہ کی رہائشی خواتین کو جدید ترین بیوٹی پارلر کی سہولیات مہیا کی جائینگی۔

برٹنی اسپیئرز کو دستاویزات پر دستخط کرنے کا حق مل گیا

ایک سوال کے جواب میں غزل شاہ نے بتایاکہ اس نئی برانچ میں بھی غریب اور مستحق بچیوں اور خواتین کو بیوٹیشن کا ہنر مفت سکھایاجائیگا جسے سیکھ کر وہ باعزت روزگار کما سکیں گی غزل شاہ کا کہنا تھا کہ میرابچپن سے ہی شوق تھا اور میری ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ میں غریبوں کے لیئے فلاحی کام کروں اور اللہ کا شکرہے کہ اس نے مجھے ہمت اورتوفیق دی ہے کہ میں اپنی اس خواہش کو پایہ تکمیل پہنچارہی ہوں اس سے قبل بھی میری چاروں برانچوں میں غریب اور مسحق خواتین و بچیوں کو مفت میں ہنرمند بنایاجارہاہے۔

Beautician Ghazal Shah Video Interview

اس کے ساتھ ساتھ ٹریننگ پانے کے بعد انہیں اپنے سیلونز میں ملازمت بھی فراہم کررہی ہوں تاکہ اس باعزت روزگارکی بدولت وہ اپنے اہل خانہ کی کفالت کرسکیں۔غزل شاہ نے مذید بتایاکہ برکھابیوٹی سیلون وانسٹیٹیوٹ“ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے جس میں بچیوں کو بیوٹیشن کی مفت ٹریننگ فراہم کی جارہی ہے اللہ نے مجھے اس قابل بنایا ہے کہ میں ان کی مدد کرسکوں اوراس کارخیر کے لیئے میں دن رات تیاررہتی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button