شوبز

بلال سعید کا رواں سال نیا البم ریلیز کرنے کا اعلان

لاہور(آواز نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال اپنا نیا البم ریلیز کریں گے۔

پوری دنیا میں اپنی آواز سے لوگوں کے دلوں میں گھر کر جانے والے معروف گلوکار بلال سعید نے حال ہی میں دنیا نیوز کے مقبول شو "مذاق رات” میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔

عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ، اداکارہ نے حسن کے جلوے بکھیر دئیے

شو کے دوران میزبان عمران اشرف کی طرف سے بلال سعید سے سوال کیا گیا کہ آپ کا نیا البم کب آرہا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے نئے البم کا کام تقریباً 99 فیصد ہو چکا ہے جس کوجلد مکمل کر کے ریلیز کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ کافی عرصے سے میرا کوئی نیا البم ریلیز نہیں ہوا جس کی وجہ سے میرے مداح بھی مجھ سے خفا ہیں مگر جلد ان کی شکایات دور کر دوں گا۔شو کے دوران بلال سعید نے اپنی خوبصورت آواز میں گانا گا کر بھی خوب سماں باندھا۔

Bilal Seed New Song Release Urdu News | Singer News in Urdu | 3 saal | Bilal Saeed | Third from the Album | New Song

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button