شوبز

پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک شاندار‘ معیاری فیشن اور تازہ ترین عروسی رجحانات کےساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

لاہور(ملک آصف شہزاد)ہم نیٹ ورک کی جانب سے منعقدہ سہہ روزہ برائیڈل کیٹیو ر ویک شاندار‘ معیاری فیشن اور تازہ ترین عروسی رجحانات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

حسب روایت انیسویں ایڈیشن کے آخری اور تیسرے دن ملک کے منجھے ہوئے اور نوارد ڈریس ڈیزائنرز کے شو اسٹاپرز کے طور پر ریمپ پر اعلیٰ درجے کی مشہور شخصیات کو بھی دیکھا گیا۔

معروف گلوکار عمیر جسوال کے پینٹین کے ترانے کے ساتھ پینٹین کے ہیئر شو کے ساتھ پینٹےن برائیڈل کیٹیور ویک ایکسٹرواگنزا کے تیسرے دن کے پہلے شو کاآغاز ہواجس کے بعد زونیا انور کا مجموعہ فریسہ برائیڈل اور ٹراﺅسو 2022پیش کیا گیا۔

اس کے بعد آصفہ اور نبیل نے اپنا انتہائی جاندار کلیکشن ”رقص “ریمپ کی نذر کیا جوآج کی دلہن کے عروسی لباس پر مشتمل تھا‘ ان کے مجموعے کو لوگوں نے بے حد سراہا‘ بعد ازاں احسن مینز وئیر کا انتخاب حاضرین کی داد پانے کیلئے تیار تھا۔

ان کی جانب سے ”لاہب 2022“ کے عنوان سے انتہائی جاندار انتخاب پیش کیا گیا۔شو کا آخری انتخاب نسا حسین نے پیش کیا جو آنے والے عروسی سیزن کے لئے پیسٹل رنگوں پر مشتمل تھا۔

تیسرے دن کے دوسرے شو کا آغازنکی نینا کے عمر خیام کی عمدہ آیات سے متاثرہ انتخاب ” رباعیات“ سے ہوا جس کے بعد سیبل ووگ کا ”زیرانج “ریمپ پر براجمان ہوا جسے بلاجھجک ہم ڈیزائن کے سفر کی دستاویز قرار دے سکتے ہیں۔منیب نواز نے اپنے انتخاب ”ملنگ لکس“ کے عنوان سے پیش کیا ۔

تیسرے دن کا آخری انتخاب فہد حسین نے اپنے انتخاب ”سوشل جنجال پورہ “ کے عنوان سے پیش کیا۔سہہ روزہ پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے تیسرے اور آخری روز بھی معروف شخصیات کو بطور شو اسٹاپرپیش کیا گیا۔تیسرے دن کا اسٹیج بھی ستاروں سے جگمگارہا تھا۔

جس میںرابعہ بٹ نے زونیا انور کیلئے ریمپ پر واک کی جبکہ یمنی زیدی نے آصفیہ نبیل‘عروہ حسین نے ریما احسان کے شو اسٹاپر پہنے ۔نسا حسین کے شواسٹاپر زیب تن کرکے علیزے شاہ اور امر خان ریمپ پر آئے جب کہ معروف گلوکارہ شازیہ منظور اور گوہر ممتازنے اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

اداکارہ اشنا شاہ نے نکی نینا کے شو اسٹاپر کو رونق بخشی جبکہ آمنہ نیازی ‘ ایڈن ‘ ریحان اور سبیکا امام نے سیبل ووگ کیلئے‘ احمد علی بٹ اور عزیر جسوال نے منیب نواز کیلئے اور فہد حسین کیلئے ریشم فیض بٹا ، گلوکار واداکار فرحان سعید اور کنزہ ہاشمی نے شو اسٹاپر زیب تن کرکے ریمپ پر آگ لگادی۔

پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویککی کوریوگرافی سلوی رفیق علی اور ہم اسپیشل پراجیکٹس اینڈ ایونٹس کی ذمہ داری ہے ۔شو پروڈکشن اور ایگزیکیوشن ہم نیٹ ورک کی اسپیشل پراجیکٹ ٹیم کی ذمہ اری ہے ۔

ہئیر اینڈ میک اپ کی ذمہ داری این پرو اور این جنٹس کی ہے جبکہ حرا ترین اور ارملا حسن ریڈ کارپٹ کی میزبانی کر رہی ہیں۔ ارسلان احسان تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ ڈی جے معظم شو کی موسیقی مرتب کررہے ہیں۔

بیک اسٹیج منیجمنٹ سلوی رفیق ہم اسپیشل پراجیکٹ کی ٹیم کے ہمراہ کررہی ہیں جبکہ احسن قریشی اس ایونٹ کے آفیشل فوٹوگرافرہیں۔

Bridal Fashion Week 2022 in Pakistan Video

پبلک ریلیشنز اور میڈیا مینجمنٹ کی تمام تر ذمہ داری معیز کاظمی اور ان کے ساتھیوں کی ایم کے ڈیجیٹل اور پی آر کے پلیٹ فارم سے اور ہم نیٹ ورک کی ان ہاﺅس پی آر ٹیم کی ہے ۔

صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے حوالے سے بات کرتے کہا کہ یہ ایک نہایت خوش آئند حقیقت ہے کہ پاکستان میں آج ایسے شاندار اور حیرت انگیز کام ہورہے ہیں۔

جو ہمارے لئے باعث فخراور انہیں نا صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ ہم کسی بھی شعبے خصوصا آرٹ اور کلچر میں کسی سے پیچھے نہیں۔

فیشن انڈسٹری بھی پاکستان کی دیگر صنعتوں کی مانند ایک ایسی صنعت ہے جو ترقی کی شاندار شاہراہوں پر گامزن ہے اور اس فلیٹ فارم کے ذریعے آج دنیا بھر میںہماری برائیڈل فیشن انڈسٹری کو سراہاجا رہا ہے ۔

غزل شاہ نے ”برکھا بیوٹی سیلون و انسٹیٹیوٹ“ کی پانچویں برانچ بنالی۔

ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ہم نیٹ ورک کے ذریعے جو کچھ بھی نشر کیا جائے وہ پاکستان کا مثبت تاثر پیدا کرے اور ہم برائیڈل کیٹیور ویک بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button