شوبز

اداکارہ دپیکا، ایشوریا رائے اور پریانکا کی وجہ سے ہالی ووڈ میں آئی: عالیہ بھٹ

ممبئی(آواز نیوز) بالی ووڈ کی سپرسٹار عالیہ بھٹ نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کا کریڈٹ ایشوریا رائے، دپیکا پڈوکون اور پرینکا چوپڑا کو دے دیا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ عالیہ بھٹ حالیہ کچھ برسوں میں بالی ووڈ انڈسٹری کی بڑی شخصیت بن کر ابھری ہیں۔ انہوں نے ہر کردار کے ساتھ انصاف کیا اور مداحوں سے داد سمیٹیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دینے کے بعد عالیہ بھٹ نے گزشتہ سال پہلی بار ہالی ووڈ میں کام کیا اور فلم ہارٹ آف اسٹون میں جلوہ گر ہوئیں۔

حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ مجھ سے قبل متعدد اداکاراﺅں نے ہالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جو میرے لیے متاثر کن ہیں۔

سلمان خان کی مداح کو کیمرہ بند کرنے کی دھمکی کی ویڈیو وائرل

عالیہ بھٹ نے کہا کہ ایشوریا رائے، پرینکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون ایسی اداکارائیں ہیں جنہیں میں اپنے ہالی ووڈ میں جانے کی راہ ہموار کرنے کا کریڈٹ دیتی ہوں، انہی کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا۔

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے ہارٹ آف اسٹون کی عکس بندی اس وقت کی جب وہ حاملہ تھیں۔ اداکارہ نے فلم میں ویمپ یعنی ولن کا کردار ادا کیا۔

Deepika, Aishwarya News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Meera came to Hollywood because of Deepika, Aishwarya Rai, and Priyanka. Alia Bhatt.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button