شوبز

میں نے فلم کیلئے ہاں صرف شاہ رخ خان کی محبت میں کی ،دیپیکا

یہاں موجود ہر کوئی جانتا ہے کہ شاہ رخ اور میرا کس نوعیت کا رشتہ ہے،تقریب میں گفتگو

ممبئی(آواز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے شاہ رخ خان کی فلم جوان حصہ بننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاہے کہ میں نے فلم کیلئے ہاں صرف شاہ رخ خان کی محبت میں کی ہے ،میرے پاس الفاظ نہیں ہیں،سوائے ان تمام محبتوں کے جو شاہ رخ خان نے مجھے دی ہے۔

ممبئی میں فلم کی کامیابی کے بعد منعقدہ تقریب کے دوران دیپیکا پڈوکون نے فلم میں اپنے توسیع شدہ کیمیو کردار سے متعلق انکشاف کردیا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے فلم کیلئے ہاں صرف شاہ رخ خان کی محبت میں کی کیونکہ میں انہیں ہاں کے سوا کچھ نہیں کہہ سکتی۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں،سوائے ان تمام محبتوں کے جو شاہ رخ خان نے مجھے دی ہے جس کیلئے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

شوہر کے گھر نہیں رہتی: صنم جنگ کا انکشاف

دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ یہاں موجود ہر کوئی جانتا ہے کہ شاہ رخ اور میرا کس نوعیت کا رشتہ ہے۔انہوںنے کہاکہ شاہ رخ خان کی محبت اور تعریف کیساتھ اس فلم کو کرنے کی ایک وجہ اس کا خیال تھا جس نے مجھے متاثر کیا۔

اداکارہ نے کہاکہ میں فلم کے حوالے سے منعقدہ اس تقریب کا حصہ بن کر اور ٹیم کی طرف سے سراہے جانے پر خوشی کیساتھ فخر بھی محسوس کررہی ہوں۔

Deepika Padukone News in Urdu | Showbiz News in Urdu | Unstoppable Beauty Of the Year Deepika Padukone 2017

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button