شوبز

رتنا پاٹیک دیپیکا کے کپڑوں پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں مگر دیپیکا کے کپڑوں پر ہنگامہ کر رہے ہیں، رتنا پاٹھک

ممبئی(آواز نیوز) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ رتنا پاٹھک کا کہنا ہے کہ لوگوں کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں اور ہم ہنگامہ کر رہے ہیں کہ کس نے کیا پہنا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رتنا پاٹھک نے فلم پٹھان کے گانے میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے کپڑوں پر تنقید کرنے والوں کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنا ردِعمل دیا ہے۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں اور ہم ہنگامہ یہ کر رہے ہیں کہ کس نے کیا پہنا؟؟ انہوں نے کہا کہ پٹھان میں جان ابراہم بھی ہیں، لوگ کیا اس پر بات نہیں کر رہے کہ شاہ رخ خان اس فلم سے پانچ سال بعد بڑے پردے پر واپسآئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا لوگ اس بات کو نہیں سوچ رہے کہ یہ فلم بھارت کے قومی دن کے موقع پر شاہ رخ نے اس فلم کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا۔رتنا پاٹھک نے کہا کہ ’دیپیکا کے زعفرانی رنگ کے بولڈ لباس پر بحث کی جا رہی ہے۔

کچھ سیاسی تنظیمیں، انتہا پسند گروہ شاہ رخ خان کی وجہ سے فلم کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ حالانکہ یہ بے وقوفی ہے ایسے لوگوں کے مطالبات کو اہم نہیں سمجھنا چاہیے، کہ کس نے کیا پہنا کیا نہیں۔

آن لائن فراڈ گینگ سے ایشوریا رائے کا جعلی پاسپورٹ بر آمد

اداکارہ نے کہا کہ بھارت میں اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل ہیں تو لوگ اس بارے میں بات کیوں نہیں کرتے۔یاد رہے کہ رتنا پاٹھک بھی جلد اپنی نئی فلم’ کچھ ایکسپریس‘ میں اہم کردار نبھاتی نظرآئیں گی۔

Besharam Rang Review: पठान को लेकर युवाओं ने ऐसा कहा जो होश उड़ा देंगे Pathan Movie | Shahrukh Khan | Deepika Padukone News in Urdu | Showbiz News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button