شوبز

اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ہندو بچے کے علاج کے لیے لاکھوں روپے کی امداد دیدی

کراچی (آواز نیوز)معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ہندو بچے کے علاج کے لیے لاکھوں روپے کی امداد دی۔

فہد مصطفیٰ بھی حارث رؤف کے حق میں بول پڑے

یہ انکشاف جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان کیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ پاکستان کی ہندو برادری کا ایک بچہ تھا جس کا بون میرو ٹرانسپلانٹ کروانا تھا اور اسے ڈاکٹرز نے آپریشن کروانے کے لیے جو وقت دیا تھا اسے ختم ہونے میں صرف دو یا تین مہینے رہ گئے تھے ۔

اس کے بعد پھر اس بچے کا آپریشن ہونا ممکن نہیں تھا اور پھر وہ بچہ زندگی بھر کے لیے تھیلسیمیا کا شکار ہو جاتا، اس لیے ہم نے لوگوں سے مالی امداد کرنے کی اپیل کی۔

ظفر عباس نے بتایا کہ مجھے صحیح سے یاد نہیں ہے کیونکہ یہ 4 سال پرانی بات ہے لیکن ہم نے تقریباً 40 یا 50 لاکھ روپے مالی امداد کرنے کی اپیل کی تھی جس کے بعد فہد مصطفیٰ کا فون آیا اور اُنہوں نے اس بچے کے علاج پر آنے والی رقم کی ادائیگی کی اور وہ بچہ علاج کے لیے پڑوسی ملک گیا اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کروا کر وطن واپس آیا‘آج وہ بچہ بالکل ٹھیک ہے اور زندگی کی دوڑ میں عام بچوں کی طرح دوڑ رہا ہے۔

Fahad Mustafa News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Fahad Mustafa Donated 2 Million to Save the Life of a Poor Hindu Child l Syed Zafar Abbas

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button