شوبز

فیروز خان کی جانب سے سابقہ اہلیہ علیزا پر مبینہ تشدد کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (آوازنیوز) پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراو¿ں میں سے ایک اقرا عزیز نے فیروز خان کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔گزشتہ دنوں فیروز خان کی جانب سے سابقہ اہلیہ علیزا پر مبینہ تشدد کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک کئی معروف شخصیات نے اداکار کے خلاف ردعمل دیا۔

وہیں اقرا عزیز جن کی جوڑی فیروز کے ساتھ ڈرامہ خدا اور محبت میں کافی ہٹ ہوئی تھی، انہوں نے فیروز خان کے ساتھ مزید کام نہ کرنے اور ان کی اہلیہ کی حمایت میں کھڑا ہونے کا اعلان کیا۔

جویریہ سعود کی بیٹی کے بھنویں چِھدوانے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

اب اسی حوالے سے اداکارہ نے اپنے اس فیصلے پر وضاحت پیش کی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اقرا عزیز سے میزبان نے یہ سوال کیا کہ کچھ لوگ ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ جب عدالت میں کیس ہے اور اس پر فیصلہ نہیں آجاتا، تو ہم کیسے مان لیں کہ غلطی کس کی ہے۔

جواب میں اداکارہ نے کہا فیروز کے ساتھ کام نہ کرنا میرا ذاتی فیصلہ تھا اور میں نے وہ ہی کیا جو مجھے لگا میرے لیے صحیح ہے، مجھے لگا یہ ہی ٹھیک ہے، میں فیروز کے ساتھ کام کرنے میں پر سکون اور اچھا محسوس نہیں کررہی تھی اسی لیے میں نے منع کردیا۔

اقرا عزیز نے کہا میں کسی چیز کا انتظار نہیں کررہی تھی کہ کچھ ثابت ہو تبھی فیصلہ کروں کیونکہ اس سے قبل میں اس کے ساتھ کام کر چکی تھی اور میں اچھا محسوس نہیں کررہی تھی۔

انہوں نے کہااس وقت ہم اس دور میں ہیں کہ اگر کسی کو کسی کے ساتھ کام کرنا اچھا نہیں لگ رہا تو وہ باآسانی انکار کرسکتا ہے، یہ اس کا حق ہے۔پروگرام کے میزبان نے مزید پوچھا کہ اگر کسی پر ایسے الزامات ہیں اور بعد میں وہ غلط ثابت ہوجاتے ہیں تو کیا پھر بھی آپ کام نہیں کریں گی؟ جواب میں اقرا مسکرائیں اور کہااس بات کو فی الحال چھوڑ دیتے ہیں، جب ہوگا تب دیکھا جائے گا۔

Feroz Khan Physically Abusing Aliza | Showbiz News in Urdu | 😢 Syeda Aliza Sultan shares evidence of domestic abuse in court against Feroze | viral video

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button