فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کے درمیان تعلقات کی خبریں زیرِ گردش
لاہور (آواز نیوز) معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کی بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔رواں سال کے آغاز میں فیروز خان نے تامل اور ہندی فلموں کی جانی مانی بھارتی اداکارہ و ماڈل گتھیکا تیواری کے ہمراہ فیچر فلم کا اعلان کیا تھا۔
جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اکثر دونوں کی ویڈیوز اور تصاویر منظرِ عام پر آتی ہیں۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں کار میں بیٹھے تھے اور فیروز خان کافی خوش نظر آرہے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو فیروز خان اور گتھیکا تیواری کی نئی فیچر فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر بنائی گئی تھی۔اس ویڈیو کے بعد، مداحوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گتھیکا تیواری کو سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ بھارتی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے صرف ایک اکاﺅنٹ فالو کیا ہوا ہے اور وہ فیروز خان کا اکاﺅنٹ ہے۔
نمبر ون کے چکر میں نہیں پڑتی،صرف کام پر توجہ مرکوز ہے:مہوش حیات
فیروز خان کے مداحوں نے اپنی طرف سے اندازے لگاتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ ہماری نئی بھابھی ہیں؟ جبکہ کچھ بھارتی مداحوں نے گھتیکا تیواری سے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آپ کو فیروز خان سے محبت ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں پر فیروز خان اور بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔