شوبز

ماڈلز کیخلاف مہم چلانے والے درجنوں سوشل میڈیا اکاونٹس بھارت سے آپریٹ ہوے

لاہور (آواز نیوز ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر پاکستانی ماڈلز کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ماڈلز کے خلاف مہم چلانے والے درجنوں سوشل میڈیا اکاونٹس بھارت سے آپریٹ ہو رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے علاوہ لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سے بھی اکاونٹس آپریٹ ہوئے۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ منفی مہم چلانے والے مرکزی اکاونٹس کو شارٹ لسٹ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اداکار علی جونیجو نے ’پام اسپرنگ فلم فیسٹیول‘ میں بڑا ایوارڈ جیت لیا

یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے میجر ریٹائرڈ عادل راجا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

FIA News In Urdu | Showbiz Social Media Accounts Urdu News | Campaign on social media against Pakistani actors ‘Adil Raja’s facilitation of ‘Indian groups’

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button