شوبز

علاج میں معاونت پر فردوس جمال کی فیملی شہباز شریف کی مشکور

کراچی (آواز نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کینسر میں مبتلا سینئر اداکار فردوس جمال کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اداکار فردوس جمال سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں یقین دلایا کہ پوری قوم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔وزیرِ اعظم نے اداکار کو یہ یقین دلایا کہ ان کے کینسر کے علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

اداکار کے بیٹے حمزہ فردوس نے انسٹا گرام پر شہباز شریف کا مشکل وقت میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں شہباز شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف صاحب! آپ نے ہمارے والد کی صحت کے لیے جس تشویش اور مہربانی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے ہمارا پورا خاندان متاثر ہے۔

معروف پاکستانی اداکارہ نے بالی وڈ فلم میں کام سے انکار کی وجہ بتا دی

انہوں نے لکھا ہے کہ میرے والد سے ذاتی طور پر بات کرنے اور انہیں یقین دلانے کے لیے کہ وفاقی حکومت اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، میری پوری فیملی آپ کی شکر گزار ہے۔

Firdous Jamal is grateful to Shehbaz | Showbiz News in Urdu | Pakistani Actor Firdous Jamal Diagnosed With Cancer | Worrying News About Mustansar Hussain Tarar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button