شوبز

مانی سے شادی نہ ہوتی تو میری 5 سے 6 شادیاں ہوتیں، حرا مانی

کراچی(آواز نیوز)پاکستانی معروف اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ان کی اپنے شوہر، اداکار مانی سے شادی نہ ہوتی تو ان کی 5 سے 6 شادیاں ہوتیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ حرا مانی اداکار و میزبان سلمان ثاقب شیخ المعروف مانی کی اہلیہ ہیں، اس جوڑی کے 2 بیٹے بھی ہیں۔حرا مانی اور مانی اکثر اوقات ہی سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصویروں اور ویڈیوز کے سبب تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔حال ہی میں اداکارہ حرا مانی نے نجی ٹی وی کے نائٹ شو میں شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دیئے، شو کے دوران اداکارہ کا بتانا تھا کہ انہیں شادیوں میں شرکت کرنے کا اتنا شوق ہے کہ اگر انہیں آسکر ایوارڈز شو اور شادی میں شرکت کی ایک ساتھ دعوت ملے تو وہ آسکر ایوارڈز شو کی تقریب چھوڑ کر شادی میں چلی جائیں گی۔

ایک سیگمنٹ کے دوران اداکارہ سے ایک سوال کہ ’اگر آپ مانی سے شادی نہ کرتیں تو کیا آج بھی اسی فیلڈ میں ہوتیں؟‘ پوچھا گیا۔جس پر جواب دیتے ہوئے حرا مانی کا کہنا تھا کہ اگر میری مانی سے شادی نہ ہوتی تو میری 5 سے 6 شادیاں ہوتیں۔

اداکارہ نے اپنے اس جواب پر وضاحت دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’کیونکہ میں بہت دل پھینک قسم کی لڑکی تھی، مجھے مانی ملا اور میری پسند کا ملا، میں نے مانی کو پسند کیا اور ہماری شادی ہو گئی، اگر میری مانی سے شادی نہ ہوتی تو مجھے یہ بھی لڑکا پسند تھا، وہ بھی پسند تھا، بہت سارے لڑکے پسند تھے۔

بلال سعید کا رواں سال نیا البم ریلیز کرنے کا اعلان

‘اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر میری مانی سے شادی نہ ہوتی تو میری بہت ساری شادیاں ہو چکی ہوتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں مانی سے شادی کے بعد بہت ترقی ملی ہے، وہ اداکارہ بن گئی ہیں۔

اس سے قبل شو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے والدین نے انہیں ہر طرح کی آزادی دی ہوئی تھی، اسی لیے انہوں نے اپنی 2 منگنیاں توڑیں، جہاں چاہا پڑھا اور جو چاہا وہ کیا۔اداکارہ کا بتانا تھا کہ وہ اسی لیے اپنے بیٹوں پر بھی بلا وجہ خی پابندیاں نہیں لگاتیں۔

Hira Mani News in Urdu | Entertainment News in Urdu | 6 قسم کی عورتوں سے کبی شادی مت کرو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button