شوبز

اداکار ہریتک روشن کے گرل فرینڈ کے ہمراہ پیرس میں سیر سپاٹے؛ تصاویر وائرل

ممبئی(آوز نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکارہریتک روشن اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ پیرس میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔گزشتہ روز گلوکارہ صبا آزاد نے اپنے آفیشل اکانٹ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

ایک تصویر میں ہریتک روشن اور صبا موسیقی کلب کے باہر کھڑے پوز دے رہے ہیں۔صبا آزاد نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خدا حافظ پیرس۔ایک اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبا آزاد پوز دے رہی ہیں جبکہ ان کے سامنے کافی کا کپ رکھا ہوا ہے۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ سیلفی نہیں ہے اور کافی میری نہیں ہے۔

اس سے قبل ہریتک روشن اور نامور بھارتی اداکارہ صبا آزاد کی جلد شادی کرنے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔اس جوڑی کے قریبی دوست نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اداکار ہریتک اور صبا ایک دوسرے کے بہت زیادہ قریب آچکے ہیں۔

کسی بھی انسان کی کامیابی کی پہلی سیڑھی اس کے خواب ہیں، یمنیٰ زیدی

انہوں نے بتایا کہ ہریتک کی فیملی نے صبا کو قبول کرلیا اور خاص طور پر ہریتک کی فیملی ان کے گانے کو پسند کرتی ہے۔دوست کے مطابق دونوں ایک دوسرے کے قریب تو ضرور ہیں لیکن شادی کے معاملے میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتے۔

جوڑی کے قریبی دوست نے بتایا کہ صبا آزاد کی ہریتک کی سابق بیوی سوزین خان کے ساتھ بھی گہری دوستی ہے اور دونوں رابطے میں ہیں جبکہ ہریتک کے بچوں نے بھی صبا کو قبل کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ہریتک روشن اور صبا آزاد کو کچھ عرصہ پہلے ایک ریسٹورنٹ میں ہاتھ میں ہاتھ ڈالے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے مختلف افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

Hrithik Roshan Latest News in Urdu Showbiz News in Urdu | hrithik roshan marriage ● Geo News ● Urdu Lab Latest News 15

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button