شوبز

ہریتک روشن کی کرش4 بنانے میں بڑی رکاوٹ کیا

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ سپراسٹار ہریتک روشن کی میگا فلم کرش4 کا جس کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے، اس کے بننے میں سب سے بڑی رکاوٹ سامنے آگئی ۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران راکیش روشن نے کہاکہ کرش 4 پر کام جاری ہے لیکن وہ اس بات پر فکر مند ہیں کہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگی یا نہیں۔انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ ہریتک روشن کی فلم کو متوقع رسپانس نہیں ملے گا کیوں کہ نوجوان آج کل ہالی ووڈ سپر ہیروز کی فلمیں دیکھ رہے ہیں جن کا بجٹ ہماری فلموں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔

بگ باس میں کام کرنے کی آفر ہوئی، ڈر گئی تھی اس لیے منع کردیا، میرا

راکیشن روشن نے کہاکہ شائقین آج کل سینما نہیں آتے جو میرے پراجیکٹ کرش4 کیلئے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

انہوںنے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی فلم کے وی ایف ایکس بہترین اور پرکشش ہوں تاکہ فلمی شائقین کو وہ پسند آئیں اور ہندی سینما کی بحرانی کیفیت ختم ہو۔

Hrithik Roshan’s Krrish 4 |Bollywood News in Urdu.Hrithik Roshan’s ‘Krrish 4’ is confirmed but Rakesh Roshan has a MAJOR concern | Bollywood news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button