میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں کسی پر شک نہ کریں:سلمان خان
سلمان خان پولیس کی سخت سیکیورٹی میں شوٹنگ کے لئے ممبئی سے حیدرآباد چلے گئے
ممبئی(آواز نیوز)بالی ووڈ کے سپر اسٹارسلمان خان پولیس کو کسی پر بھی شک کرنے سے روکتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کے باندرا بینڈ اسٹینڈ پرومونڈے کی ساحلی پٹی کے قریب ایک بینچ پر دھمکی آمیز خط ملا تھا جس میں لکھا تھا کہ تمہارا بھی موسے والا جیسا حال کر دیں گے۔
جس کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی تاہم پولیس کو دیے گئے حالیہ بیان میں اداکار نے کہا ہے کہ دھمکی آمیز خط کے لیے کسی پر شک نہ کریں کیونکہ اُن کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور وہ کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار کو نہیں جانتے جس نے گلوکار و سیاست دان سدھو موسے والا پر حملے کا دعویٰ کیا تھا‘۔سلمان خان نے کہا کہ ’مجھے یہ خط نہیں ملا، میرے والد کو یہ خط صبح کی واک کے دوران ملا، میری کسی سے حالیہ دشمنی نہیں ہے، میرے پاس کسی پر شک کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہے‘۔
اداکار نے واضح کیا کہ ’میرا حال ہی میں کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا اور نہ ہی مجھے کوئی دھمکی آمیز کال یا پیغام آیا تاہم لارنس بشنوئی کو جانتا ہوں کیونکہ کالے ہرن کیس کے مقدمے کی سماعت کے دوران 2018 میں بشنوئی کی طرف سے قتل کی دھمکی ملی تھی‘۔
صوفی کلام کا اثر دل پر ہوتا ہے، روح پر ہوتا ہے:عابدہ پروین
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ خط سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کے باندرا بینڈ اسٹینڈ پرومونڈے کی ساحلی پٹی کے قریب اس تفریحی مقام پر ملا، جہاں یہ دونوں باپ بیٹے صبح کی واک کے بعد سستانے کے لیے کچھ دیر بیٹھتے تھے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سلمان خان کو اس طرح کی دھمکیاں موصول ہوئی ہوں، اس سے قبل بھی سلمان خان کو دھمکی آمیز کالز اور خط موصول ہوچکے ہیں۔دوسری جانب سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھارتی پینل کوڈ 506 کے تحت باندرا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروادی ہے۔
تاہم سلو میاں دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد بھی بلا خوف اپنے ذاتی محافظوں اور پولیس کی سیکیورٹی میں پیر کی رات ممبئی ایئرپورٹ سے حیدرآباد فلم کی شوٹنگ کیلیے روانہ ہوگئے ہیں۔
I have no enmity with anyone Salman Khan latest showbiz news