شوبز

بالی ووڈ اداکاروں کی فلم ”دی کشمیر فائلز“پر تنقید کی حمایت

نئی دہلی(آوازنیوز)سوارا بھاسکر اور پرکاش راج جیسی بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے پیر کو گوا میں فلم فیسٹول کے دوان

فلم” دی کشمیر فائلز“ کے بارے میں بین الاقوامی فلم فیسٹول کی جیوری کے سربراہ ندو لیپڈ کے بیان کی حمایت کی ہے ۔

جیوری سربراہ نے فلم کومحض پروپیگنڈااوربیہودہ قراردیاہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف اداکار پرکاش راج نے خبر کوشیئر کرتے ہوئے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے فلم کی حمایت کا ذکر کیے بغیر ٹویٹ کیاکہ ”شرم اب سرکاری ہے“۔

رنویر سنگھ کی نئی کامیڈی فلم ”سرکس “کا ٹیزر جاری

لیپڈ کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے سوارا بھاسکرنے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھاکہ یہ دنیا پر بالکل واضح ہے۔ندو لیپڈ نے گوا کے شہر پناجی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کے دوسرے دن کہاکہ ہم سب حیران اور پریشان ہیں۔

یہ ہمیں پروپیگنڈہ کی طرح محسوس ہوا، اس طرح کے باوقار مقابلے کے فنکارانہ مسابقتی حصے کے لیے بے ہودہ فلم نامناسب ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے ان احساسات کو اسٹیج پر کھلے عام بیان کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہورہا کیونکہ تنقیدی بحث فیسٹیول کی روح کے عین مطابق ہے جو فن اور زندگی کے لیے ضروری ہے۔

Indian Actors Reaction on Film Kashmir Files| Bollywood News | Bollywood Celebs Shocking Reaction On The Kashmir Files Movie | Secret Media Hacker

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button