جنت مرزا نے بہن کی شادی کی تقریب کیلئے دیپیکا پڈوکون کو کاپی کرلیا
لاہور (آواز نیوز) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر اور شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے اپنی بہن سحر مرزا کی شادی کی ایک تقریب کے لیے بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو کاپی کرلیا۔
جنت مرزا نے اپنی بہن سحر مرزا کی شادی کے سلسلے میں منعقد کی گئی تقریب’بالی ووڈ نائٹ‘ سے اپنی کچھ تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
شاہ رخ خان کا فلم ”ڈنکی“ نیٹ فلکس پر ریلیز کرنے کا اعلان
انہیں ان تصاویر میں بالی ووڈ کی مشہور فلم’اوم شانتی اوم‘ کے ایک مشہور سین کو نئے انداز میں پیش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
جنت مرزا نے اس سین کو نئے انداز میں پیش کرنے کے لیے دیپیکا پڈوکون کا ’شانتی پریا‘ والے ل±ک کو کاپی کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے
۔پاکستانی ٹک ٹاکر کے دیپیکا پڈوکون کو کاپی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔