شوبز
شاہ رخ خان کا فلم ”ڈنکی“ نیٹ فلکس پر ریلیز کرنے کا اعلان
ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ڈنکی نیٹ فلکس پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے نیٹ فلکس انڈیا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ اپنی تیاری کرلو کیونکہ شاہ رخ خان پوری دنیا میں ڈنکی مارنے آرہے ہیں
رجنی کانت کیساتھ فلم کرنے پر خود کو مجرم تصور کر رہا ہوں، نوازالدین صدیقی
۔پوسٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر بھی ریلیز ہونے جارہی ہے لیکن پوسٹ میں ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی سمیت دیگر اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے۔