رجنی کانت کیساتھ فلم کرنے پر خود کو مجرم تصور کر رہا ہوں، نوازالدین صدیقی
ممبئی (آواز نیوز) اپنی منفرد اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے نوازالدین کہتے ہیں وہ سپر سٹار رجنی کانت کے ساتھ جنوبی بھارت کی تامل فلم کرنے پر خود کو مجرم تصور کر رہے ہیں۔
نوازالدین صدیقی نے تامل انڈسٹری میں فلم ’پیٹا‘ سے ڈیبیو کیا، اس فلم میں انکے ساتھ جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹار رجنی کانت نے بھی فلم میں کام کیا۔
نریندرمودی نے صحت کا خیال نہ رکھنے پر متھن چکرورتی کو ڈانٹ دیا
اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ میں نے اس چیز کے پیسے وصول کیے جس کے بارے میں میں جانتا ہی نہیں، مجھے ایسا لگا کہ میں نے سب کو بےوقوف بنایا۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ میں تو صرف لپ سنکنگ کر رہا تھا، کئی الفاظ ایسے تھے جو میں سمجھ نہیں سکا، لیکن میں یہ کر رہا تھا۔
نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا بظاہر سب کچھ اچھا ہوگیا، لیکن اگر آپ کو اس کے پیسے ملتے ہیں تو آپ اپنے آپ سے سوال پوچھیں کہ کیا میں فراڈ تو نہیں کر رہا ہوں۔